پابندیاں ختم کریں، ورنہ نتائج دنیا بھگتے گی، طالبان نے امریکہ اور مغربی ممالک کو خبردار کر دیا

13  اکتوبر‬‮  2021

امارت اسلامی کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دوحہ میں مغربی ممالک کے سفیروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ افغان حکومت کو کمزور کرنا کسی کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ اس کے منفی اثرات پوری دنیا کی سلامتی کو متاثر کریں گے اور ملک سے معاشی ہجرت بھی ہوگی۔ہم نے اگست 2021ء میں حکومت سنبھالتے ہوئے واضح اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں شرعی قوانین کے تحت حکومت قائم کی جائے گی۔

امیر خان متقی کا مزید کہنا تھا کہ طویل جنگ کے بعد اب امارت اسلامی کو دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں کا  سامنا ہے، ہم ملک کو مستحکم کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں لیکن بین الاقوامی پابندیاں خابطر خواہ فائدہ نہیں ہونے دے رہیں، ملک میں بینک بغیر نقدی کے چل رہے ہیں جبکہ ملازمین بلامعاوضہ کام کر رہے ہیں۔

 امیر خان متقی نے دوحہ اجلاس میں کہا کہ ہم دنیا کے تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ پابندیاں ختم کرتے ہوئے بینکوں کو معمول کے مطابق کام کرنے دیں تاکہ مخیر گروپس، دیگرتنظیمیں اور حکومت اپنے ذاتی ذخائر اور بین الاقوامی مالیاتی  امداد سے عملے کی تنخواہیں ادا کر سکیں۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے ذریعے انہیں مسلسل دباؤ میں رکھنے کی کوششیں سیکیورٹی میں کمزوری پیدا ہونے کے ساتھ معاشی مہاجرین کی لہر کو جنم دے سکتی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved