سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔
آج نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کیلئے پوری قوم نے مل کر کام کیا،این سی او سی نے وہ کام کر دکھایا جس کا لوگ سوچ نہیں سکتے تھے، یہ زبردست ٹیم ہے۔ مجھے فخر ہے کہ این سی او سی کے ساتھ کام کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے خلاف حکومتی اقدامات کو سراہتی ہے۔
عوام سے بچاؤکےلئے ویکسی نیشن ضرورکروائیں۔۔ویکسی نیشن مکمل کروانے والے بوسٹرڈوزضرور لگوائیں۔۔ماسک سمیت دیگر احتیاطی تدابیرپرعمل کیاجائے ۔۔این سی او سی کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے ۔۔@Asad_Umar pic.twitter.com/pnYrkCjKXL
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 10, 2022
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی میں کام کرنےوالی ٹیم زبردست ہے، عوام کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن ضرور کرائیں، 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں، اور ماسک سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔