رواں مہینے کے آغاز پر دبنگ خان کا شو بگ باس قبل از وقت بند کرنے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں، جس پر سلمان خان کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار سلمان خان نے رئیلیٹی شو بگ باس کے نئے پرومو میں کہا ہے کہ فی الحال یہ شو بند نہیں کیا جا رہا، اس کا وقت 2 ہفتے کیلئے بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ اس کا فائنل بھی رواں مہینے کے اختتام پر ہو گا۔
یادر ہے کہ بگ باس کے پندرہویں سیزن کی ریٹنگ توقعات سے بھی انتہائی کم ہونے کے بعد پروڈکشن کمپنی اور چینل انتطامیہ نے 16 جنوری 2022ء سے شو بند کرنے پر غور شروع کر دیا تھا۔ بگ باس کے گذشتہ سیزن نے جہاں ریٹنگ کے ریکارڈ بنائے تھے وہیں 15 ویں سیزن کی ریٹنگ نے انتظامیہ کو بہت مایوس کیا ہے، جس کے بعد بحارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے امکانات یہی ہیں کہ 16 جنوری 2022ء سے یہ سیزن بند کر دیاجائے گا، اور آئندہ کا لائحہ عمل چینل انتظامیہ دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت سے طے کرے گی۔