عاطف اسلم کے ڈرامے سنگ ماہ کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی تنقید کی زد میں آ گئی

10  جنوری‬‮  2022

بھاری بھرکم کاسٹ پر مشتمل ڈرامے سنگ ماہ کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی جہاں اس کی تعریف کی گئی ہے، وہیں اس پر پشتون برادری نے سخت تنقید بھی کی ہے۔

سنگ ماہ کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی اس میں عاطف اسلم کے کردار ہلمند کی تعریف کی گئی، جس میں لوگوں نے ان کی ڈراما ڈیبیو اداکاری،  ڈرامے کی کہانی، مکالموں، کرداروں کی پیش کش اور منظر کشی کو بہت پسند کیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈرامے کی کہانی اور اس کے کرداروں کی پیش کش پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈرامے میں پشتونوں کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام عائد کیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے کہا کہ سنگ ماہ میں جہاں ڈرامے کے مرد کردار کو منظور پشتین جیسی ٹوپی پہنا کر غلط کام کرتے دکھایا گیا ہے، وہیں ثانیہ سعید کو صوابی کی خواتین کے لباس میں پیش کرکے انہیں بھی نامناسب انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پشتون صارفین نے غگ یعنی زبردستی شادی کی رسم دکھانے پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ پختونخوا کے کونسے علاقے کی ترجمانی کر رہا ہے،  ہمارے ہاں تو اس قسم کی کوئی رسم یا رواج نہیں ہے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے سنگ ماہ میں پشتونوں کو غلط انداز میں دکھانے پر اس ناانصافی کو بنگالیوں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کے ساتھ تشبیہ دی۔

ایک اور صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پشتونوں کو اس ڈرامے پر احتجاج کرنا چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved