قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی وکٹ لینے کے بعد انوکھے انداز میں جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جسے شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے حارث رؤف نے پرتھ اسکارچرز ٹیم کے بلے باز پیٹرسن کی وکٹ لی، جس کے بعد ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف علامتی طور پر پہلے ہاتھوں کو سینیٹائزر سے صاف کرتے ہیں، اور پھر بعد میں جیب سے ماسک نکال کر چہرہ ڈھانپ لیتے ہیں۔
We've still got this celebration on repeat 🤣 😷 #TeamGreen @HarisRauf14 pic.twitter.com/gmDPgovNs6
— Melbourne Stars (@StarsBBL) January 11, 2022
حارث رؤف کے اس انداز کی کمنٹیٹر بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے تبصروں میں کہا چونکہ معمول کی طرح وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے طور پر ٹیم کا کوئی کھلاڑی بھی ان کے پاس نہیں آیا، تو ممکن ہے کہ یہ انداز کورونا ایس او پیز کی وجہ سے اپنایا گیا ہو، لیکن انداز بہترین ہے۔
حارث رؤف کے جشن منانے کے مخصوص انداز کی ویڈیو کو میلبرن سٹار کے ٹوئٹر پیج پر بھی شیئر کیا گیا، جسے عوام بہت پسند کر رہے ہیں۔