بھارتی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے خود کشی کر لی

14  اکتوبر‬‮  2021

تفصیلات کے مطابق 45 سالہ لیفٹیننٹ کرنل پونا کے ملٹری انٹیلی جنس ٹریننگ اسکول میں زیرتربیت تھیں، ان کا تعلق اترکھنڈ سے تھا اور انہیں جے پور میں تعینات کیا گیا تھا۔خاتون لیفٹیننٹ کرنل کی شادی بھی کرنل رینک کے آفیسر سے ہوئی تھی اور باہمی جھگڑوں کی وجہ سے ان کے معاملات طلاق تک پہنچے ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خاتون نے پونے کے ملٹری انٹیلی جنس ٹریننگ اسکول اور ڈپو کے احاطے میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر لٹک کر خودکشی کی۔یہ واقعہ صبح اس وقت سامنے آیا جب عملہ چائے پیش کرنے گیا اوراہلکار نے مذکوورہ خاتون کو دوپٹے سے لٹکا ہوا پایا۔

ڈپٹی کمشنر پولیس نمرتا پاٹیل کا کہنا ہے کہ خاتون افسر کو گھریلو مسائل تھے اور انہوں نے طلاق کیلئے درخواست دائر کی تھی، لیکن پولیس نے ہر پہلو دیکھنے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved