ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کب ہو گی، حکومت کا موقف سامنے آ گیا

14  اکتوبر‬‮  2021

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اور جنرل باجوہ ہر معاملہ بیٹھ کر طے کرتے ہیں۔

وزیراعظم کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی  کا اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد کر دی جائے گی۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا پاکستان کی تاریخ میں سول ملٹری تعلقات اتنے اچھے کبھی نہیں رہے جتنے آج ہیں اور اس کا سہرا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی جاتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے تمام معاملات طے پاچکے ہیں اور فیصلہ اعتماد کی فضا میں ہوگا۔  اس حوالے سے مزید ان کا کہنا تھا کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اجلاس میں اگلا معاملہ مہنگائی کا تھا، وزیراعظم نے مہنگائی کے معاملے سے نمٹنے کیلئے ایک نئی معاشی پالیسی تیار کی ہے،اس مہینےہم تین بڑے پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں، جس میں صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس کارڈ شامل ہیں، صحت کارڈ کی اب پنجاب کی باری ہے، شناختی کارڈ کی بنیاد پر پنجاب میں ہر خاندان کو ساڑھے 7 لاکھ روپے تک میڈیکل انشورنس دی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved