آصف زرداری کی نیب ترمیمی آرڈیننس کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کر نے کی کوشش

14  اکتوبر‬‮  2021

آج سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں بریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ نیب کے دوسرے ترمیمی آرڈیننس کی رو سے اس عدالت میں کارروائی نہیں چل سکتی اور اگر ایسی کوئی کارروائی ہوئی تو غیر قانونی ہو گی۔ آصف علی زرداری کی جانب سے دائر کردہ درخواست عدالت نے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

آج اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 8 ارب روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز سے متعلق کیس میں آج فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا تھا تاہم ان کی جانب بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت کی جانب سے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے سابق صدر کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب بھی کرلیا گیا ہے۔

حکومت نیب ترمیمی آرڈیننس اپنے فائدے کیلئے لائی ہے

اس سے قبل سابق صدر نے احتساب عدالت آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دوسرا نیب ترمیمی آرڈیننس 2021ء اپنے فائدے کیلئے لائی ہے۔

عمران خان نے آرمی چیف کیلئے بھی 5 مسودے تیار کرائے تھے

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے متعلق گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہماراشروع سے یہ موقف ہے کہ عمران خان نااہل ہے، اس نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے وقت بھی 5 مسودے تیار کروائے تھے۔سابق صدر سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال سنبھال سکیں گے؟ جس پران کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہو گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved