مودی سرکار کی پھر سرجیکل سٹرائیک کی گیدڑ بھبکیاں، پاکستان کا منہ توڑ جواب

14  اکتوبر‬‮  2021

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گووا کے علاقےدھربندورا میں ایک یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب بھارت کی سرحد حملوں کی زد میں ہوتی تھی تو مذاکرات کئے جاتے تھے لیکن اب نئی دہلی دہشت گردوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 2016ء میں وزیراعظم نریندر مودی اور سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر کی قیادت میں سرحد پر دہشت گردی کا سرجیکل سٹرائیک کی صورت میں جواب دیناایک اہم قدم تھا، ہم نے پیغام بھیجا تھا کہ کوئی بھارت کی سرحد پر گڑ بڑ نہیں کرسکتا، مذاکرات کیلئے ایک وقت تھا لیکن اب بدلے کا وقت ہے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ ہماری سرجیکل سٹرائیکس نے یہ ثابت کر دیا کہ ہم اب مزید برداشت نہیں کریں گے، بلکہ مزید سرجیکل سٹرائیکس کی جائیں گی۔

بھارتی وزیر داخلہ کی گیدڑ بھبکیوں پرپاکستان کے  ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ کے پاکستان میں نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس کے بیانات غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہیں، جسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔بھارتی حکومت کے جھوٹے بیانات بی جے پی آر ایس ایس کی خطے میں کشیدگی کو  مزید ہوا دینے کی کوشش ہے، پاکستان مسلسل عالمی برادری کی توجہ بھارت کے جھوٹے فلیگ آپریشنز کی طرف دلاتا رہا ہے، امن پسند ملک ہیں، کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔  بھارت کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے 2019ء کا انجام یاد رکھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved