قومی اسمبلی کے اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔
آج قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت میں شروع ہوا جس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، رکن اسمبلی پرویز ملک و لیجنڈ اداکار عمر شریف کے ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اجلاس کے آغاز اسپیکر قومی اسمبلی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، رکن قومی اسمبلی پرویز ملک اور لیجنڈ اداکار عمر شریف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور تینوں شخصیات کے روح کی ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی۔
The House offered Fatiha on the sad demise of Member National Assembly Pervez Malik,former President & Prime Minister of Azad Kashmir Sardar Sikandar Hayat Khan,National Icon/Nuclear Scientist Dr.Abdul Qadeer Khan & veteran comedian Omar Sharif.@appcsocialmedia @PTVNewsOfficial pic.twitter.com/trWVID3fpL
— National Assembly of Pakistan🇵🇰 (@NAofPakistan) October 14, 2021
اجلاس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سلام پیش کرتا ہے اورڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو سرکاری نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کرتا ہے۔ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔