قومی اسمبلی کا محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت

14  اکتوبر‬‮  2021

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔

 آج  قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت  میں شروع ہوا جس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، رکن اسمبلی پرویز ملک و لیجنڈ اداکار عمر شریف کے ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اجلاس کے آغاز اسپیکر قومی اسمبلی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، رکن قومی اسمبلی پرویز ملک اور لیجنڈ اداکار عمر شریف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور تینوں شخصیات کے روح کی ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سلام پیش کرتا ہے اورڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو سرکاری نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کرتا ہے۔ قرارداد کو  متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved