ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دو روز قبل حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں ان کے ہاتھ میں غیر ملکی کرنسی ہوتی ہے، اور وہ کہہ رہی ہوتی ہے کہ میں یہ بھاری رقم پاکستان سے لندن لیکر آئی ہوں، مجھے کسی نے بھی نہیں روکا،اور نہ کوئی مجھے کچھ کہہ سکتا ہے، حریم شاہ نے کہا کہ آپ لوگ خیال کیجئے گا ،آپ پکڑے جائیں گے، کیونکہ پاکستان کا قانون صرف غریب کیلئے ہے۔ حریم شاہ نے ویڈیو میں مزید کہا کہ یہ حکومت صرف باتیں کر سکتی ہے، پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ کی یہاں کوئی اہمیت نہیں ہے۔
In this video, widely shared on social media and recorded recently after the Murree incident, Pakistan’s Ticktoker star Hareem Shah is shaming Pakistani authorities, esp federal investigation agency, for their incompetence to stop laundering of money she took to UK @FIA_Agency pic.twitter.com/8ji3M1YosK
— Naimat Khan (@NKMalazai) January 12, 2022
حریم شاہ کی ویڈیو کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے حریم شاہ کے خلاف منی لاڈڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں این سی اے سے حریم شاہ کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک فنڈز کی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے، تحقیقات کے بعد کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ایف آئی اے کے نوٹس کے بعد حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے۔