شوبز سے وابستہ لڑکیوں کی شادیاں تاخیر سے کیوں ہوتی ہیں، ایمن خان نے بڑی وجہ بتا دی

12  جنوری‬‮  2022

ایمن خان نے شوبز میں کام کرنے والی لڑکیوں کی شادیاں تاخیر سے ہونے کی بڑی وجہ بتا دی ہے۔

ایمن خان نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شوبز سے وابستہ اداکاراؤں کو شادی کے معاملے میں دیر کئے بغیر وقت پہ شادی کر لینی چاہیے، کیونکہ اگر وقت  گزر جائے تو پھر شادی ہوتی ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ دیکھ لیں میری کتنی ساتھی ادکارائیں اب بھی غیر شادی شدہ ہیں، اور ان کی عمر دیکھ لیں گزرے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی کرنے سے اداکارہ کی اہمیت کم نہیں ہوتی، بلکہ شادی تاخیر کا شکار ہونے کے باعث مختلف مسائل اور سکینڈلز سے اہمیت کم ہوتی ہے۔

ایمن خان نے کہا کہ میں نے شوہر کے دباؤ یا بچی کی پیدائش کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی مرضی سے شوبز انڈسٹری میں کام کم کیا ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شوہر جتنا مرضی پیار کرنے والا ہو، بچے صرف 2 ہی اچھے ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایمن خان نے نومبر 2018ء میں اپنے کیریئر کے عروج پر اداکار منیب بٹ سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2019ء میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے ڈراموں میں کام کرنا کم کر دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved