شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن

14  اکتوبر‬‮  2021

خفیہ معلومات پرپاکستان کی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب  آپریشن کیا جس میں مطلوبہ دہشتگرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ یہ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اورخفیہ معلومات پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران مطلوب دہشتگرد عارف اللہ عرف داد اللہ مارا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved