ارونا چل پردیش چین کا حصہ ہے، چین کا بھارت کو واضح پیغام

14  اکتوبر‬‮  2021

انڈیا کے نائب صدر وینکیانائیڈو نے اروناچل پردیش کا  دورہ کیا جس پر چین نےسخت اعتراض اٹھایا ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ چین اروناچل پردیش کوبھارت کا علاقہ تسلیم نہیں کرتا اور اس کا دعویٰ ہے کہ یہ خطہ اس کی جنوبی ریاست تبت کا حصہ ہے اور بھارت نے اس پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

بھارت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے  خدشات کا احترام کرے، کوئی بھی ایسا اقدام نہ اٹھائے جس سے سرحدی مسئلہ مزید  پیچیدہ ہو، اورانڈیا  باہمی اعتماد اور تعلقات کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز کرے۔

بھارت نے چینی اعتراضات کو مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ یہ بھارت کی ریاست ہے انڈین رہنماؤں کے انڈیا کی ایک ریاست کے دورے پر اعتراض کرنا مناسب نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اروناچل پردیش میں 90 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے کو چین  تبت کا حصہ  مانتا ہے اور  جب بھی بھارت کا کوئی اہم سرکاری عہدیدار اس علاقے کا دورہ کرتا ہے تو چین اس پرباضابطہ  اعتراض کرتا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم کے دورہ اروناچل پردیش  پر بھی چین نے سخت اعتراض کیا تھا اور بھارتی حکام کو وزیراعظم نریندر مودی کے دورے پر تحفظات سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved