ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49270 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3019 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا کے باعث مزید 5 افراد انتقال کر گئے، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.12 فیصد رہی۔
Statistics 13 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 49,270
Positive Cases: 3019
Positivity %: 6.12%
Deaths :5
Patients on Critical Care: 651— NCOC (@OfficialNcoc) January 13, 2022
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 28992 ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 12 ہزار 267 تک پہنچ چکی ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 346 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 45 ہو گئی ہے۔