شہباز شریف کی سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے گھر آمد

13  جنوری‬‮  2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے سابق کرکٹر شعیب اختر کے گھر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف وفد کے ہمراہ شعیب اختر کے گھر پہنچے، اور ان کی  والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا، ملاقات میں شعیب اختر کی والدہ کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماں کا عظیم اور پیارا رشتہ سانجھا ہوتا ہے، آپ کے غم کو سمجھ سکتا ہوں۔

شعیب اختر نے والدہ کی تعیزیت کیلئے آمد پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved