پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کیلئے گلوکاروں کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ گائیں گے، جبکہ عبداللہ صدیقی اس کے پروڈیوسر ہوں گے۔
Atif Aslam and Aima Baig to sing #HBLPSL7 anthem
More details: https://t.co/Qn2OfAJMgu#LevelHai pic.twitter.com/MsqrvUvXSc
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 13, 2022
واضح رہے کہ عاطف اسلم پی ایس ایل کے کسی بھی سیزن کیلئے پہلی بار ترانہ گائیں گے، جبکہ گذشتہ سیزن کے آفیشل ترانے میں آئمہ بیگ پہلے بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔
ترانے کے پروڈیوسرعبداللہ صدیقی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا ترانہ تیار کرنا کسی بھی موسیقار کیلئے ایک خواب کی مانند ہوتا ہے، یہ اعزاز انہیں دینے پر پی سی بی کے مشکور ہیں، مزید کہا کہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ دونوں بڑے نام ہیں، ان کے ساتھ کام کرنا باعث فخر ہو گا۔
پی سی بی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ترانہ شائقین کو پسند آئے گا، اور ان کیلئے تفریح کا باعث بن گا۔
یاد رہے کہ گذشتہ سیزن کا آفیشل ترانہ گروو میرا آئمہ بیگ اور نصیبو لعل نے گایا تھا، جس پر شائقین نے ملا جلا ردعمل دیا تھا۔