چاقو حملے میں زخمی ہونے والے برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمس دوران علاج دم توڑ گئے۔
برطانیہ کی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان ڈیوڈ امیس پر چرچ میں ایک حملہ آور نے چاقو سے کئی وار کئے جس کے نتیجے میں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈیوڈ ایمس پر جس وقت حملہ ہوا اس وقت وہ میتھوڈسٹ چرچ میں اپنے حلقے کے لوگوں سے مل رہے تھے۔برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمس مشرقی انگلینڈ کےعلاقے ساؤتھ اینڈ کی نمائندگی کررہے تھے۔
برطانوی سیاستدانوں پر حملوں کی تاریخ
برطانوی سیاستدانوں پر اس سے قبل بھی چاقوؤں سے حملے ہو چکے ہیں۔ 2010ء میں لیبر پارٹی کے رکن پارلیمان پر چاقو سے حملہ ہوا تھا۔ اس وقت وہ اپنے حلقے کے دفتر میں موجود تھے۔
2016ء میں اپوزیشن لیبر پارٹی کی رکن اسمبلی جو کاکس کو یورپی یونین سے علیحدگی کے بارے میں برطانیہ کے ووٹ سے ایک ہفتہ قبل گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
2000ء میں لبرل ڈیموکریٹ کے مقامی کونسلر نائجل جونز کو ایک شخص نے تلوار سے قتل کر دیا تھا۔