جنوبی افریقہ سے شکست دلبرداشتہ کوہلی ٹیسٹ کپتانی سے بھی مستعفی

15  جنوری‬‮  2022

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی دستبردار ہوگئے۔

ویرات کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے کپتانی کی، ہرچیزکے اختتام کا وقت آتا ہے، میری کپتانی کے اختتام کا وقت بھی آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روہت شرما ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بہتر کپتان ثابت ہوسکتے ہیں۔ویرات کوہلی نے اپنے ٹویٹر پر سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی، روی شاستر سمیت دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

دوسری طرف بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کے ٹیسٹ قیادت سے استعفی کے اعلان پر کہا ہے کہ ویرات کوہلی کو ان کی قابل تعریف قائدانہ خصوصیات کے لیے مبارکباد دیتے ہیں، انہوں نے 68 میچوں میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 40 میچز میں جیت حاصل کی اور سب سے کامیاب کپتان رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران بھارتی ٹیم کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تین میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم نے 2-1 سے فتح حاصل کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved