مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر ایک بڑےحملے میں ایک افسر اور ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان کرنل دیوندر آنند کا کہنا ہے تین روز قبل بھارتی فوج پر بڑے حملے کے ذمہ داران کی گرفتاری کیلئے میندھر کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا، جس کے دوران فوجی قافلے پر ایک اور حملہ کردیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رات گئے فوجی سرچ آپریشن کر رہے تھے جن پر فائرنگ کر دی گئی، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں آئے روز کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گذشتہ ہفتے کے دوران بھارتی فوج پر مختلف حملوں میں 10 سے زائد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں افسران بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے رجحان میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔