بھارت اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی ،ایران کا انڈیا سے برہمی کا اظہار

16  اکتوبر‬‮  2021

انڈیا کی ریاست گجرات کے  مندرا پورٹ سے تقریبا تیں ہزار کلو گرام ہیروئن پکڑئی گئی۔ یہ ہیروئن ایران کی بندرگاہ کے ذریعے افغانستان سے مندرا پورٹ پہنچی تھی۔

اڈانی کی بندرگاہ سے تین ٹن ہیروئن پکڑئی گئی اس ہیروئن کی مالیت  دو اعشاریہ 25 ارب ڈالر ہے  اتنی زیادہ مقدار میں ہیروئن پکڑئے جانا  یہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ تھا۔

مندرا بندرگاہ کی انتظامیہ اڈانی پورٹس اینڈ سپیشل اکنامک زون (اے پی ایس ای زیڈ) کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد اس ٹرمینل سے  ایران، پاکستان اور افغانستان سے درآمدات اور برآمدات کی اجازت نہیں ہو گی۔

ایران نے اڈانی پورٹ کے اس فیصلے پر برہمی  اور نارضگی کا اظہار کیا ہے۔ ایران نے کہنا ہے کہ یہاں سے  تجارت اور سامان کی نقل و حمل کو روکنا ایک غیر مناسب قدم ہے۔ا یران نے کہا کہ منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ دونوں ممالک کے لیے مشترکہ چیلنج ہے۔

ایران نے کہا ہے کہ منشیات کی پیداوار اور افغانستان سے اس کی منظم  سمگلنگ کی جا رہی ہے  یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے ہمیں مل کر لڑنا ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد منشیات کی  سمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved