ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے شرح 9 فیصد سے بڑھ گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 9.45 فیصد تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 53 ہزار 253 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5034 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 10 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 9.45 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 827 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 18 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 53,253
Positive Cases: 5034
Positivity %: 9.45%
Deaths :10
Patients on Critical Care: 827— NCOC (@OfficialNcoc) January 18, 2022