ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا پہلامیچ جیت کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 115 رنز سے شکست دیدی۔پاکستان کے 316 رنز کےہدف کے تعاقب میں زمبابوے انڈر 19 ٹیم 200 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان نے زمبابوے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 315 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے اوپنر حسیب اللہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 135 رنز کی بہترین اننگز کھیلی جبکہ عرفان خان نے 75 رنز بنائے۔مبابوے کی جانب سے الیکس فلاؤ نے 5 شکار کیے۔
Six wickets for 56 in Pakistan’s resounding 115-run win over Zimbabwe in the #U19CWC
Well bowled Awais Ali 👏👏#PakistanFutureStars pic.twitter.com/NQj7WyuU38— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 18, 2022
پاکستان کے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم شروعات سے ہی مشکل کا شکار رہی اور کوئی بھی بیٹر جم کر بیٹنگ نہ کرسکا اور پوری ٹیم 43ویں اوورمیں 200 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔برائن بیرنٹ نے 83 رنز بناکر کچھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کوکامیابی نہ دلواسکے۔پاکستان کی جانب سے اویس علی نے 56 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ذیشان ضمیر اور احمد خان نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔