پاکستان کے پہلے ایچ ڈی سپورٹس چینل اے سپورٹس کی نشریات کا باقاعدہ آغاز

16  اکتوبر‬‮  2021

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ اے آر وائی نے پاکستان کے پہلے ہائی ڈیفینیشن چینل اے سپورٹس کی نشریات کا آج باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ افتتاحی نشریات کا آغاز آج شام 6 بجے قران کریم کی تلاوت سے کیا گیا، جس کے بعد سپورٹس کی نشریات کا آغاز سپورٹس اینکر فخر عالم نے کیا، کراچی کنگز اور اے آر وائی میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹو سلمان اقبال نے بطور مہمان خصوصی اے سپورٹس کی افتتاحی نشریات میں شرکت کی۔

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق، کرکٹ لیجنڈ وقار یونس اور سابق فاسٹ باولر وہاب ریاض، وسیم بادامی، فہد مصطفیٰ اور اقرارالحسن کے علاوہ پاکستان کے مایہ ناز مصنف انور مقصود بھی افتتاحی نشریات میں شریک ہوئے۔

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے بطور پریذیڈنٹ اے سپورٹس چینل کو جوائن کیا ہے، ان کے علاوہ کھیلوں کے شعبے کی بڑی شخصیات بھی اے سپورٹس ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کے ہونے والے بڑے ایونٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے تمام میچز پاکستانی شائقین اے سپورٹس پر براہ راست دیکھ سکیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved