بگ بیش میں محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار، پابندی لگنے کا خدشہ

19  جنوری‬‮  2022

بگ بیش کے امپائر نے محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا، ایکشن درست ہونے تک ان کی تمام عالمی اور ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا جس کے بعد ان کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب میں ہوا۔فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں رپورٹ ہوا تھا جہاں انہوں نے سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہو ئے 5  میچز کھیلے۔

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن امپائرز نے سڈنی سکسرز کے خلاف میچ میں رپورٹ کیا، محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 19 جنوری کو آسٹریلیا میں ہی ہونا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بی بی ایل کھیلنے والے تمام پاکستانی کرکٹرز کو فوری وطن طلب کر لیا تھا تاکہ وہ 20 جنوری کو کووڈ ٹیسٹنگ کے عمل کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بائیو سکیور ببل میں داخل ہو سکیں۔

لاہور میں فاسٹ بولر محمد حسنین کا بائیو مکینک لیب میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے۔ حسنین کی بائیو مکینک رپورٹ 14 روز کے اندر موصول ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved