وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، ای سی سی کا اجلاس ملتوی

19  جنوری‬‮  2022

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے، کورونا ٹسیٹ مثبت آنے کے باعث ای سی سی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور انہوں نے خود کو قرطینہ کرلیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے کورونا ٹسیٹ مثبت آنے کے باعث ای سی سی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، وزیر خزانہ نے آج 4 اہم اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی تاہم اب وہ اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، جب کہ شوکت ترین نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ آج دفتر نہیں آئے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف بھی آج کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved