پی ایس ایل 7، تماشائیوں کی تعداد سے متعلق این سی او سی نےاعلان کر دیا

19  جنوری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں تماشائیوں کی تعداد سے متعلق این سی او سی نے فیصلہ کر دیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی ) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے مرحلے میں 25 فیصد تماشائیوں کو شرکت کی منظوری دے دی ہے۔

فیصلے کے مطابق کراچی میں شیڈول ہر میچ میں تقریبا 8000 تماشائیوں کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں داخلے کی اجازت ہوگی تاہم ان تمام تماشائیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے سخت کوویڈ 19 پروٹوکولز بنائے گئے ہیں۔12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل کووڈ 19 ویکسی نیشن ہونا لازمی ہوگا۔

 اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ اسٹیڈیم میں چہرے کو ماسک سے مسلسل ڈھانپے رکھنا لازم ہوگا۔ این سی او سی کی جانب سے کووڈ 19 سے متعلق جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہےکہ اب پی ایس ایل 7 کے کراچی میں کھیلے جانے والے ہر میچ میں 25 فیصد تماشائیوں کی آمد کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے، پی سی بی ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور اسے شائقین کرکٹ کی صحت اور حفاظت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں کا مکمل ادراک ہے۔

یاد رہے کہ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، 27 فروری تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں تماشائیوں کی تعداد سے متعلق فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved