والدہ کی تذلیل پر شرمیلا فاروقی کا نادیہ خان کے خلاف سائبر کرائم کے تحت قانونی کاروائی کا اعلان

19  جنوری‬‮  2022

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والدہ انیسہ فاروقی کے ساتھ نامناسب انداز میں ویڈیو بنانے کے معاملے پر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی کی والدہ کے ہمراہ چند دن قبل اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے دوران ویڈیو بنائی گئی تھی، جس میں ان کے میک اپ کا تمسخر اڑایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ شرمیلا کی والدہ سے طنزاً پوچھتی ہیں کہ آپ کا میک اپ کس نے کیا ہے، تو وہ جواب دیتی ہیں کہ میں نے خود کیاہے۔ اگلے ہی لمحے اداکارہ پھر پوچھتی ہیں کہ یہ آپ نے کس سے سیکھا ہے، تو وہ جواباً کہتی ہیں کہ میں نے میک اپ کرنا شرمیلا سے سیکھا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اداکارہ نادیہ خان کے عمل پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے، شرمیلا فاروقی نے والدہ کا مذاق اڑانے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شرمیلا فارقی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان کے رویے کو سستی شہرت کا طریقہ قرار دیتے ہوئے ان کے لیے سخت الفاظ بھی استعمال کئے۔شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ نادیہ خان کو ایک عمر رسیدہ خاتون کے ہمراہ نامناسب انداز میں ویڈیو بنانے سے قبل کچھ شرم آنی چاہیے تھی، انہیں سستی شہرت کیلئے ایسا رویہ نہیں اختیار کرنا چاہیے تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved