کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پانچ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے سے قبل ہی کورونا کا شکار

20  جنوری‬‮  2022

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 غیر ملکی پاکستان آنے سے قبل کورونا کا شکار تھے اب کپتان سرفراز احمد کی والدہ اور اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے سربراہ عثمان و اہلیہ اور سینئر افسر عون زیدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں 10 روزہ آئسولیشن میں ہیں۔کورونا سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو بچانے کے لئے اب 20 میں سے 12 فٹ کھلاڑیوں کے ساتھ بھی میچ شروع ہوسکے گا، کورونا کیسز کی وجہ سے گراؤنڈ اسٹاف کے بعد پی ایس ایل افسران اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔دوسری جانب کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل میں ببل بنایا جارہا ہے جبکہ پہلی بار گراؤنڈ اسٹاف کو بھی گھر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔گراؤنڈ اسٹاف کے لیے کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کو ببل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا میچ 27 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved