تو جھوم گانے میں میری دھن کاپی کی گئی، سندھ کی گلوکارہ کا کوک اسٹوڈیو کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

20  جنوری‬‮  2022

سندھ کی گلوکارہ نرملا مگھانی نے دعویٰ کیا ہے کہ تو جھوم گانے کی دھن میری دھن سے کاپی کرکے بنائی گئی ہے، جس کا مجھے کریڈٹ دیا جائے۔

سندھ کے شہرتھر پارکر سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نرملا مگھانی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے پروڈیوسر ذوالفقار خان المعروف ذولفی کو جون 2021ء میں اپنی ایک دھن بھیجی تھی، تاکہ میری سلیکشن ہو جائے، ذولفی صاحب نے میرے میسجز دیکھ لئے لیکن مجھے کوئی جواب نہیں دیا، بعد ازاں میری دھن کاپی کر کے اس پر تو جھوم گانا ریلیز کر دیا گیا۔ دوسری جانب کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر ذولفی کا کہنا ہے  کہ انہوں نے کسی بھی دوسرے موسیقار یا گلوکار کی دھن کی کاپی نہیں کی اور کوک اسٹوڈیو کے تمام گانے ان کی اپنی تخلیق کردہ دھن پر مبنی ہیں۔

کوک سٹوڈیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نرملا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ انہوں نے ویڈیو جون 2021ء  میں بھیجی ہے، جبکہ زلفی اور عبداللہ س سے ایک ماہ قبل یعنی مئی میں دھن کو مرتب کر رہے تھے، جس سے  ثابت ہوتا ہے کہ نرملا کا دعویٰ غلط ہے ۔

نجی جریدے انڈیپنڈنٹ اردو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نرملا کا کہنا تھا کہ جون میں جب مجھے معلوم ہوا کہ زلفی اس مرتبہ کوک سٹوڈیو کے پروڈیوسر ہوں گے تو میں نے انہیں اپنی کمپوزیشن بھیجی جس کا جواب نہیں آیا، اب جبکہ میں نے یہ گانا سنا تو میں فوراً پہچان گئی کہ یہ تو میری کمپوزیشن ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے زلفی کو دوبارہ میسج کیا اور کہا کہ یہ میری کمپوزیشن ہے جس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اگلے دن مجھے ان کا جواب موصول ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے آپ کی فائل ڈاؤن لوڈ ہی نہیں کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ میں اپنا حق حاصل کرنے کیلئے عدالت جاؤں گی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں نرملا مگھانی کا کہنا تھا کہ مجھے اس کا معاوضہ نہیں چاہیے، مجھے میرے کام کا کریڈٹ دیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved