فیصل آباد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک ہی وعدہ پورا کیا اور وہ یہ کہ اس نے پوری قوم کو رلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم حکومت مخالف جلسوں کا دوبارہ آغاز کر رہی ہے جس کے تحت کل پہلا جلسہ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔
عمران خان نے ایک ہی وعدہ پورا کیا کہ میں انکو رلاؤنگا اور اس نے پوری قوم کو رُلا دیا آج گھروں میں بیٹھی خواتین,بزرگ,کمانے والے مرد,بچے سب جھولیاں اٹھا اٹھا کر عمران خان کو بددعائیں دے رہے ہیں.@MaryamNSharif pic.twitter.com/BvyctEAiIW
— PML(N) (@pmln_org) October 16, 2021
مہنگائی پر بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ملک میں تاریخی مہنگائی کردی جس کی وجہ سے عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر عمران خان کو بددعائیں دے رہے ہیں، عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو کہتے تھے ہیں جب مہنگائی آئے تو حکمران چور ہوتا ہے آج ملک میں ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے تو بتاو چور کون ہے؟ آج پٹرول 138 روپے لیٹر ہوگیا تو بتائیں چور کون ہے، آج چینی 120 روپے کلو سے بھی بڑھ گئی تو بتاؤ چور کون ہے؟
ملک میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام مچھروں کی طرح مررہے ہیں اور کوئی ان کا حال پوچھنے والا کوئی نہیں، لوگ آج لوگ شہباز شریف کو یاد کر رہے ہیں۔
اپنے حساب کی باری آئی تو نیب کا قانون ہی بدل دیا
نیب کے دوسرے ترمیمی آرڈیننس 2021ء پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جب اپنے حساب کی باری آئی تو قانون ہی بدل ڈالا، عوام آپ سے حساب ضرور لے گی۔
مخالفین پر نیب کو استعمال کیا نیب کے ذرہعے انتقام لیا جب اپنا حساب کتاب دینے کی باری آئی تو نیب کا پورے کا پورا قانون ہی بدل دیا.تم نیب کا قانون اڑا دو چیئرمین نیب کو ایکسٹینشن دے دو تم اپنے آپکو اور اپنے وزراء کو احتساب سے نہیں بچا سکتے@MaryamNSharif pic.twitter.com/Gc9nXtjDir
— PML(N) (@pmln_org) October 16, 2021
ایک پیج پرہونے کےباوجود ناکامی ان کامقدر بنی
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے ایک شخص کیلئے پورے پاکستان کی بدنامی کروادی اب ملک کے فیصلے جن بھوت کرتے ہیں ، انہوں نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بننے کی کوشش نہ کرنا۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ ان کی خارجہ پالیسی یہ ہے کہ مودی فون نہیں اٹھاتا جوبائیڈن فون نہیں کرتا۔
شہباز شریف پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی
ملک میں بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج یہ حال ہے کہ جب گرمی آتی ہے تو بجلی غائب ہو جاتی ہے اورجب سردی آتی ہے تو گیس غائب ہو جاتی ہے، وقت نے ثابت کیا کہ نواز، شہباز سے زیادہ دیانت دار نہیں آیا،برطانیہ کی عدالت نے بھی کہہ دیا کہ شہباز شریف پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی۔
ایل این جی میں 122 ارب کا ڈاکا گیا
ایل این جی پر حکومت کی غلط پالیسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انیوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا سب سے بڑا ڈاکا 122 ارب کی ایل این جی کا ڈاکا ہے، تم اپنے آپ کو احتساب سے نہیں بچاسکتے، مسلم لیگ ن کی تین نسلوں نے حساب دیا ہے عوام تم سے بھی حساب لیں گے۔
عمران خان کی چوری کی داستانیں سُن لو
عمران خان کی حکومت کا تاریخ کا سب سے بڑا 122 ارب کا ایل این جی کا ڈاکہ,جس کی وجہ سے آج آپکو مہنگی بجلی مل رہی ہے اور لوڈشیڈنگ ہورہی ہے وہ اس لیے ہورہی عمران خان اور اسکی ATM,s نے جان بوجھ کر تاخیر سے اور مہنگے داموں ایل این جی منگوائی. pic.twitter.com/6fR8XtmzT7— PML(N) (@pmln_org) October 16, 2021
عمران خان اقوام متحدہ اس لئے نہیں گئے کہ کوئی ان کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار نہیں
مریم نوازنے خططاب میں دعویٰ کیا کہ عمران خان اقوام متحدہ اس لئے نہیں گئے کیونکہ کوئی سربراہ ان سے ہاتھ ملانے کو تیارنہیں تھا، کہتے تھے نواز شریف وزیراعظم تھا تو غیرملکیوں کے سامنے چٹ دیکھ کر پڑھتا تھا، یہ دیکھیں یہ چٹ بھی غلط پڑھتا ہے۔ مزید کہا کہ ان کی خارجہ پالیسی یہ ہے کہ مودی فون نہیں اٹھاتا، جوبائیڈن فون نہیں کرتا، امریکی ٹی وی پر بیٹھ کر لوگ کہتے ہیں عمران خان کے اختیارات اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں۔
عمران خان نے جمہوریت کو آمریت کا لبادہ پہنایا
وزیراعظم عمران خان کے طرز حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کیوں عمران خان کا ساتھ دیں؟ قوم اچھی طرح سے جانتی ہے کہ عمران خان نے ووٹ کی عزت کو جوتے کے نیچے روندا ہے، اس نے جمہوریت کو آمریت کا لبادہ پہنایا،ہم تمہارے ساتھ کھڑے ہوجاتے اگر تم نے پارلیمنٹ کو بے توقیر نہ کیا ہوتا، عوام آپ کی حکومت کا تیا پانچا کرنے کو تیار بیٹھے ہیں ، کس منہ سے عوام کے پاس جاؤ گے؟