معروف اداکارہ کی بوری بند لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے ان کے ڈرائیور اور شوہر کو حراست میں لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کی مشہور اداکارہ رائمہ اسلام شمو کی بوری بند لاش بنگلادیش کے علاقے کیرانی گنج کے ایک پل کے نیچے سے برآمد ہوئی ہے، جسے مقامی افراد نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے بوری کو تحویل میں لیکر اسے کھولا تو اندر سے اداکارہ رائمہ شمو کی لاش برآمد ہوئی، جسے بدترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر اداکارہ کے ڈرائیور اور ان کے شوہر کو حراست میں لے کر تحقیقات کیں، تو ان کے شوہر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ روز روز کے جھگڑوں نے تنگ آ کر بیوی کو قتل کیا ہے۔
یاد رہے کہ رائمہ اسلام شمو کا شمار بنگلہ دیش کی صف اول کی داکاراؤں میں ہوتا ہے، جو اب تک 25 سے زائد فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کر چکی ہیں۔ چند روز قبل رائمہ کے شوہر نے ہی اپنی بیوی کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔