کابل، امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کے لواحقین کو امریکہ نے معاوضے کی پیشکش کر دی

17  اکتوبر‬‮  2021

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تمام 10 افراد معصوم افغان شہری تھے، ان کا داعش سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ ان 10 افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے  کیلئے تیار ہیں اور وزارت  خارجہ کے ساتھ مل کر اس معاملے پر بھی کام کر رہے ہیں کہ اگر متاثرین کے اہل خانہ امریکہ منتقل ہونا چاہیں تو انہیں یہاں منتقل  بھی کیا جائے۔

یاد رہے کہ اگست 2021ء میں امریکی افواج کے کابل سے انخلاء کے دوران کابل ایئرپورٹ پر داعش نے خود کش حملہ کیا تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 100 سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں، امریکی فوج نے جواباً کابل میں ڈرون حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ خودکش حملے کے ذمہ داران داعش کے اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں یہ خبریں سامنے آئیں کہ امریکی حملے میں عام شہریوں کی بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں، امریکہ نے پھر 10 عام شہریوں کی ہلاکت تسلیم کرتے ہوئے انہیں معاوضے کی پیشکش کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved