پی ایس ایل 7 پر کالے بادل منڈلانے لگے، 2 کھلاڑی کورونا کا شکار

21  جنوری‬‮  2022

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اگر کورونا زیادہ پھیلا تو پی ایس ایل 7 کو موخر کردیا جائے گا،  آغاز سے قبل ہی 2 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلمان نصیر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 7 کی تقریب جمعرات کو پروگرام کے مطابق ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 7 سے جڑے تمام غیر ملکی پاکستان آرہے ہیں۔سی او او پی سی بی نے تصدیق کی کہ کراچی میں پری ٹیسٹنگ کے دوران 2 کھلاڑیوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔پی سی بی حکام نے تصدیق کی ہے کہ 2 ٹیم آفیشلز اور ہوٹل عملے کے 40 ملازمین بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں۔پی سی بی حکام کے مطابق ہوٹل عملے کے کورونا سے متاثرہ ملازمین کو آئسولیٹ کردیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان تاثیر کا لیگ کی آفیشل لائیو اسٹریمنگ پارٹنر کے ساتھ معاہدے کی تقریب کے موقع پر کہنا تھا کہ کورونا دنیا بھر میں اثر انداز ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جتنی تیاری کرسکتے تھے وہ ہم نے کرلی ہے لیکن اگر پھر بھی کورونا زیادہ پھیلنے لگا تو پی ایس ایل کو ملتوی کردیا جائے گا اور ایک ہفتے کے وقفے کے بعد دوبارہ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved