امریکی شہر میامی سے بدھ کو لندن جانے والی امریکی ایئرلائن کی پرواز کو پائلٹ نے اس وقت واپس موڑ لیا گیا جب مسافر خاتون نے ماسک پہننے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق طیارے میں عملے کے 14 افراد سمیت 129 مسافر سوار تھے، لیکن ڈیڑھ گھنٹے کی پرواز کے بعد مسافر خاتون کے ماسک پہننے سے انکار کے بعد پائلٹ نے ائیر لائن انتظامیہ کی مشاورت سے طیارہ واپس موڑ لیا۔
An American Airlines passenger plane bound for London turned around mid-flight due to a mask-related disruption on Wednesday https://t.co/3SUX7InfGs
— CNN International (@cnni) January 20, 2022
میامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایئر لائن نے مدد کیلئے طلب کیا تھا، اور جب طیارہ مقامی ایئر پورٹ پر اترا تو مسافر خاتون کو جہاز سے اتار لیا گیا۔ ایئر لائن انتظامیہ نے مسافروں سے معافی طلب کی ہے، اور اپنے عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پیشہ وارانہ طریقے سے اس معاملے کو ہینڈل کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایئر لائن نے خاتون مسافر کا نام اُس فہرست میں شامل کر لیا ہے، جنہیں دوبارہ کمپنی اپنے طیاروں میں سفر کی سہولت فراہم نہیں کرے گی۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق امریکہ میں رواں برس دوران پرواز مسافروں کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے 151 واقعات ہو چکے ہیں جن میں سے 92 واقعات صرف ماسک نہ پہننے کے ہیں۔