بھارت میں مسلمان لڑکی کا برقعہ سرعام اتروادیا گیا

17  اکتوبر‬‮  2021

بھارت میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مسلمان باحجاب لڑکی کے ساتھ لڑکوں کے ایک گروہ کی جانب سے بدسلوکی کی گئی ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مسلمان باحجاب لڑکی کی ہندو  لڑکے کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں لڑکوں کے ایک گروہ کی جانب سے ہندو  لڑکے کو لڑکی کا برقعہ اتارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کےعلاقے  اسلام نگر میں برقعہ پہنے ہوئےلڑکی بائیک پر لڑکے کے ساتھ جا رہی تھی کہ راستے میں انہیں چند لڑکوں نے روک لیا اور لڑکی سے برقعہ اتارنے کا مطالبہ کیا۔

لڑکوں کے خوف سے ہندو لڑکے نے بھی لڑکی سے برقعہ اتارنے کو بولا اور جب لڑکی نے برقعہ اتار دیا تواس گروہ کی جانب سے لڑکی کے چہرے پر لگا حجاب بھی اتارنے کی کوشش کرتے رہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق لڑکوں کے گروہ کویہ خدشہ تھا کہ بائیک پر  ہندو لڑکے کے ساتھ بیٹھی لڑکی مسلمان ہے اور  اس عمل کے ذریعے  وہ ان کی قوم کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ویڈیو میں گروہ  کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آپ ہماری قوم کو بدنام کر رہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved