پاکستان نے بحیرہ عرب چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پاکستانی باکسر نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف افغانی باکسر آغاسمیر کو پانچویں رائونڈ میں ناک آئوٹ کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
اسلام آباد میں ورلڈ باکسنگ کونسل عریبین سی ٹائٹل فائٹ میں پاکستان کے مظفرخان اور افغانستان کے آغا سمیر مدمقابل ہوئے، پاکستانی باکسر مظفرخان نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باکسر پر مکوں کی برسات کر دی جس سے وہ نڈھال ہو گیا ،
پانچویں رائونڈ میں مظفرخان کے ایک زوردار مکے نے حریف باکسر کو ناک آئوٹ کر کے چاروں شانے چت کر دیا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔اس موقع پر ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ چیمپین عثمان وزیر بھی پاکستانی باکسرز کو سپورٹ کرنے کےلئے موجود تھے۔ یہ فائٹ پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے تحت کھیلی گئی۔