انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کھلاڑی کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا گیا۔آئی سی سی کے مطابق محمد رضوان نے سال 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور محمد رضوان نے 29 ٹی 20 میچز میں ایک ہزار 326 رنز بنائے۔
اس سے قبل آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں بھی 3 پاکستانی کرکٹرز جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جن میں فواد عالم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان ٹیم میں وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل ہیں۔پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، ایڈن مارکرم، مچل مارش اور ڈیوڈ ملر شامل ہیں۔اس کے علاوہ تبریز شمسی، جوش ہیزل ووڈ، وانندو ہسارنگا اور مستفیض الرحمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں کوئی بھی بھارتی کرکٹر شامل نہیں ہے۔