سلمان خان پربچوں کی اسمگلنگ اورکئی لاشیں ان کے فارم ہاؤس میں دفن ہونے کے الزامات

23  جنوری‬‮  2022

سلمان خان کے اپنے پڑوسی کیتن نے ان پربچوں کی اسمگلنگ اورکئی لاشیں  اداکار کے فارم ہاؤس میں دفن ہونے کے الزامات لگائے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکار سلمان خان پران کے اپنے پڑوسی کیتن نے ان پربچوں کی اسمگلنگ اورکئی لاشیں  اداکار کے فارم ہاؤس میں دفن ہونے کے الزامات لگائے ہیں۔ دوسری طرف سلمان خان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل کے فارم ہاؤس میں اپنے پڑوسی کیتن ککڑ کے خلاف غیر ضروری طور پر ان کی مذہبی شناخت کوعوام میں گھسیٹنے اور ان کی بدنامی کرنے پر اپنے وکیل کے زریعے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

سلمان خان کے وکیل نے ممبئی کی عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے خلاف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر موجود تمام غیر ضروری مواد کو ہٹایا جائے یا بلاک کیا جائے۔سلمان خان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ان کے پڑوسی نے ایک یوٹیوبر سے بات کرتے ہوئے اداکار کے خلاف نازیبا تبصرے کیے اور ان کی بدنامی بھی کی ہے کیتن نے اداکار پر ان کی مذہبی شناخت پر تبصرہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ  مرکزی اور ریاستی سطح پر حکمراں جماعت سے جڑے ہوئے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ سلمان خان کے وکیل نے بتایا کہ ان کے پڑوسی کیتن نے سلمان پربچوں کی اسمگلنگ کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ کئی لاشیں  اداکار کے فارم ہاؤس میں دفن ہیں۔سلمان خان نے اپنے پڑوسی کیتن کے ان تمام الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بغیر مناسب ثبوت کے یہ تمام الزامات من گھڑت کہانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جائیداد کے تنازع میں آپ میری ذاتی ساکھ کو کیوں داغدار کر رہے ہیں؟

سلمان نے مزید کہا کہ آپ مذہب کو کیوں  بیچ میں لا رہے ہیں؟ میری والدہ ایک ہندو ہیں جبکہ میرے والد مسلمان ہیں اور میرے بھائیوں نے ہندوؤں سے شادی کی ہے اور ہم تمام تہوار مناتے ہیں۔سلمان خان نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ آج کل سب سے آسان کام یہی ہے کہ سوشل میڈیا پر آکر کسی کے بارے میں بھی بغیر کسی ثبوت کے کچھ بھی الزام لگا دو۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved