بھارت کے یونین منسٹر گری راج سنگھ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں پاکستان اور بھارت کا شیڈول میچ منسوخ کرایا جائے۔انہوں نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس وقت جموں کشمیر میں دراندازی ہو رہی ہے جس کے باعث مختلف جھڑپوں میں بھارتی فوجی اور سویلین ہلاک ہو رہے ہیں، اس کے ردعمل میں یہ میچ منسوخ کرایا جانا چاہیے۔ بھارتی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ابھی پاکستان کے ساتھ حالات اچھے نہیں ہیں، اس میچ کو صرف میچ کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔
Union Minister #GirirajSingh recently said that the match between #India and #Pakistan in the upcoming #T20WorldCup2021 should not be played under the current circumstances#IndiaVsPakistan #T20WorldCup https://t.co/q2DyPqKOxp
— Zee News English (@ZeeNewsEnglish) October 17, 2021
بھارتی یونین منسٹر کے ساتھ وزیر برائے دیہی ترقی اور پنچائتی راج سمیت دیگر وزراء نے بھی اس میچ کی مخالفت کرتے ہوئے یہ معاملہ کابینہ میں زیر بحث لا کر اس پر فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ 24 اکتوبر 2021ء بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔