پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی کا ایک اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابراعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا۔بابر اعظم نے6 ون ڈے میچز میں 67 اعشاریہ 50 رنز کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کے لیے بابراعظم، شکیب الحسن، ینامن ملان اور پال اسٹرلنگ کو نامزد کیا گیا تھا۔
PCB congratulates @babarazam258 on winning ICC Men's ODI Cricketer of the Year 2021 pic.twitter.com/BLqblHbJiq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 24, 2022
واضح رہےکہ اس سے قبل قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔