آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کس کھلاڑی کے نام رہا!

24  جنوری‬‮  2022

آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔

انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم  کے کپتان جو روٹ نے آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ انگلینڈ کے جو روٹ نے اپنے نام کیا۔

سال 2021 میں انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی انتہائی ناقص رہی تاہم جو روٹ  نے آسی سی ٹیسٹ کر کٹر آف دی ایئر اپنے نام کر لیا ہے۔جو روٹ ٹیسٹ کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا محمد یوسف کا ریکارڈ  تو نہ توڑ سکے تاہم وہ کیلنڈر ایئر میں 1700 سے زائد رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے گزشتہ برس 29 اننگز میں 6 سنچریز کی مدد سے 1708 رنز بنائے ہیں ۔ٹیسٹ  کیلنڈر میں جو روٹ سے زیادہ  رنز بنانے کا اعزاز صرف دو کھلاڑیوں ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز (1710) اور پاکستان کے محمد یوسف (1788) کے پاس ہے۔

اس شاندار پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے انگلش بلے باز ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved