سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی حالیہ کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے بہترین ٹائم پر شادی کر لی تھی، اس لئےاب انہیں خراب پرفارمنس جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھاکہ ویرات کوہلی کو ابھی ثابت کرنا چاہیے تھا کہ وہ سٹیل کا بنا ہے یا لوہے کا، انہیں اپنے کرکٹ کے بہترین وقت پر شادی نہیں کرنی چاہیے تھی، کیونکہ شادی کے بعد گھریلو مسائل آپ کی کارکردگی کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں کوہلی کی جگہ ہوتا تو کبھی شادی نہ کرتا، میں 400 وکٹیں پوری کرنے کی کوشش کرتا، کوہلی کو بھی ابھی اپنے کیریئر پر توجہ دینی چاہیے تھی۔
#WATCH | Performance pressure is there on him (Virat Kohli) …I wanted him to marry…after scoring 120 centuries…I wouldn’t have married…had I been in his place… anyway, that’s his personal decision..: Former Pakistan fast bowler Shoaib Akhtar on Virat Kohli (23.01) pic.twitter.com/aGRi82kxxE
— ANI (@ANI) January 24, 2022
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں کوہلی کی کپتانی کے بھی حق میں نہیں تھا، کیونکہ کپتانی بھی آپ کے انفرادی کھیل کو متاثر کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ کوہلی کو کپتانی کی بجائے ہر میچ میں 100،120 رنز بنانے اور 120 سنچریاں مکمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی کو ابھی 10،12 سال اپنے کیریئر پر توجہ دینی چاہیے تھی، کیونکہ شادی کے بعد بچوں اور خاندان کا دباؤ ہوتا ہے، جو آپ کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے۔
کرکٹرکی پروفیشنل زندگی وہ 10اور12 سال اہم ہوتے ہیں جب وہ رنز بنارہا ہواورکرکٹ انجوائے کررہا ہو،یہ وقت پھر دوبارہ نہیں آتا۔
شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے ابھی استعفیٰ خود نہیں دیا، بلکہ ان سے لیا گیا ہے۔