بھارت میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، ریاست کیرالہ میں 25 افراد ہلاک ہو گئے، متعدد دیہاتوں کا شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں نے کاروبار زندگی مفلوج کر دیا ہے، سب سے زیادہ نقصان ریاست کیرالہ میں ہوا جہاں جمعے سے شروع ہونے والے بارش کے سلسلے میں اب تک 20 افراد ہلاک اور متعدد مکانات تباہ ہو چکےہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختلف ویڈیوز میں مکانات، گاڑیوں اوردیگر سازوسامان کو دریا میں بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
#WATCH | Kerala: A house got washed away by strong water currents of a river in Kottayam’s Mundakayam yesterday following heavy rainfall. pic.twitter.com/YYBFd9HQSp
— ANI (@ANI) October 18, 2021
یہ ویڈیوریاست کیرالہ کے شہر کوٹیام کی ہےجہاں متعدد گھر سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں اور کئی شہری ابھی تک پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔
بھارتی ریاست کیرالہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث بدترین لینڈ سلائیڈنگ نے سینکڑوں افراد کو محصور کر دیا جنہیں ریکسیو کرنے کیلئے بھارتی فضائیہ کو طلب کر لیا گیا۔
Indian Air Force medium lift helicopters have been inducted for #floodrelief efforts in districts of #Kerala inundated due to heavy rains.#HarKaamDeshKeNaam pic.twitter.com/ZcwZRKyYZR
— Indian Air Force (@IAF_MCC) October 17, 2021
بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق کیرالہ کے شہرکولام، ادوکی اور کوٹیام سمیت دیگر شہروں میں زیادہ ہلاکتیں دیکھنے میں آئی ہیں جن میں خراب موسم کے باعث خدشے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کیرالہ کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 100 ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں اور مختلف ریسکیو آپریشنز میں ہزاروں افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2018ء میں بھی بھارتی ریاست کو بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی تھی اور سیلابی ریلوں میں بہہ کر 400 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارتی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق ریاست کیرالہ سے 44 دریا گزرتے ہیں اور یہ بھارت کی ان 10 ریاستوں میں شامل ہے جنہیں سیلاب کے شدید خطرات کا سامنا رہتا ہے۔