اسلام آباد میں کورونا کا بڑا وار، تعلیمی اداروں کے بعد مزید مقامات سیل

25  جنوری‬‮  2022

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کا اب تک کا سب سے بڑا وار ہوا ہے،اب مزید گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 سے زائد تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد متاثرہ گلیوں کو سیل کرنے کا سلسلہ برقرار ہے اور ڈی ایچ او نے انتظامیہ کو مزید 20گلیاں سیل کرنےکی سفارش کی ہے۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں کوروناسرویلنس کاعمل جاری ہے مختلف علاقوں میں کوروناکیسزرپورٹ ہو رہے ہیں اور کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں اس لیے شہری کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدر آمد کریں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 836 کیسز رپورٹ ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 22 اشاریہ 30 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 ہزار 234 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved