پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔ اس دوران ایونٹ کا پہلا مرحلہ کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں شرکت کے لیے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کورونا رپورٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ طبیعت بہتر ہے، مکمل پروٹوکولز کا خیال رکھ رہا ہوں ۔
صدر کراچی کنگز نے اپنی گفتگو میں نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ انھیں دعاؤں میں یاد رکھیں، جلد میدان میں ہوں گا۔