انگلینڈ کے مشہور فٹبالر مائیکل اوون نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے، یہاں آ کر خوشی ہوئی۔
اسلام آباد – (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوان امور عثمان ڈار نے مائیکل اوون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فٹ بال کھیلنے والوں کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ کا پورا پروگرام مرتب کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مائیکل اوون پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لئے آئے تھے اور مائیکل اوون نے پاکستان آنے کا جو وعدہ کیاتھا وہ نبھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال کھیلنے والوں کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ کا پورا پروگرام مرتب کیا جا رہا ہےاور پاکستان کے نوجوانوں کو کھیل کے بھرپور مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے لیجنڈ کھلاڑی مائیکل اوون کوخوش آمدید کہتا ہوں یہ پاکستان میں چھپے ہوئےٹیلٹنٹ کوسامنے لائیں گے۔ پاکستان کے 10علاقوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ہے، کامیاب جوان اور جی ایس وی ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعےفٹبال کا بہترین ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے ملکر کوششیں کررہے ہیں۔
انگلینڈ کے لیجنڈ کھلاڑی مائیکل اوون کوخوش آمدید کہتا ہوں یہ پاکستان میں چھپے ہوئےٹیلٹنٹ کوسامنے لائیں گے۔ پاکستان کے 10علاقوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ہے، کامیاب جوان اور جی ایس وی ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعےفٹبال کا بہترین ٹیلنٹ تلاش کرنے کےلیے ملکر کوششیں کررہے ہیں۔ @UdarOfficial pic.twitter.com/Lg3avwH74w
— PTI (@PTIofficial) January 25, 2022
عثمان ڈار نے کہاکہ پورے پاکستان سے ٹیلنٹ تلاش کرکے پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا اورکھیلوں کو معیشت کا درجہ دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیو سے نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دس علاقوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ہے اورٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے 100 بچوں کا انتخاب کرکے ان کو تربیت دی جائے گی۔100 میں سے بہترین 20 بچوں کو تربیت کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے گا اور ہربچے کی تربیت پر 12 سے 13 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 12 کھیل شامل ہیں اور جس میں فٹ بال کا کھیل بھی شامل ہے۔
اس موقع پر مائیکل اوون کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی کا احساس ہو رہا ہے اور پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نوجوان فٹ بال کے کھیل سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں اور پاکستان میں فٹ بال کے حوالے سے بڑا ٹیلنٹ موجود ہے۔ مائیکل اوون نے کہا کہ پاکستانی فٹ بال کے کھلاڑیوں کی صلاحتیوں کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں اورپاکستانی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔