بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن میں اپنا مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل ہارگئیں۔
اس ناکامی کے ساتھ یہ میچ آسٹریلین اوپن میں ان کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا۔ ثانیہ مرزا نے 2022 سیزن کے بعد کھیل سے کنارہ کشی کا اعلان کررکھاہے۔ملیبورن میں جاری ایونٹ کے مسکڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں ثانیہ اور راجیو رام کو چارچھ اور پانچ سات سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ 34 سالہ ثانیہ مرزا نے اپنے کیریئر میں آسٹریلین اوپن کے دو ڈبلز ٹائٹل جتنے کا اعزاز پایا ہے۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، جنہوں نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ 2022 ان کا آخری سیزن ہوگا، اُن کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ریٹائرمنٹ کا جلدی اعلان کرنے پر افسوس ہے، وہ اپنا ٹینس کیرئیر ختم کرنے پر خوش نہیں ہیں۔مکسڈ ڈبلز میں کوارٹر فائنل سے باہر ہونے کے بعد ثانیہ مزرا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میں نے بہت جلدی ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا۔