پرامن فوجی انخلاء کیلئے امریکہ کے ساتھ تعاون کیا لیکن تعریف کی بجائے اثاثے منجمد کر دئیے گئے، افغان وزیر خارجہ

15  ستمبر‬‮  2021

 

اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کابل میں پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وعدے کے مطابق امریکا سمیت  تمام غیرملکیوں کے کابل سے انخلا میں بھرپور تعاون کیا لیکن ہماری تعریف کی بجائے امریکا نے ہمارے قومی اثاثے منجمد کرکے ہمارے لئےمشکلات پیدا کر دیں، یہ انتشارکی پالیسی ہے جو کسی کے فائدے میں نہیں ہو گی۔ واشنگٹن طالبان کو سراہے جو امریکا کو گزشتہ ماہ سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو نکالنے اور انخلا کی اجازت دے رہا ہے۔ امریکہ بڑا ملک ہے اور امریکی حکام کو دل بھی بڑا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے افغانستان کیلئے مالی امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی کہا کہ عالمی برادری کو اس امداد پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔  عالمی برادری کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ امداد دانشمندی کے ساتھ غربت کے خاتمے کیلئے خرچ کی جائے گی۔

 افغانیوں  کو انکے گھروں سے کوئی نہیں نکال سکتا، قوم اپنے معمولات زندگی اور کاروبار کو بلا خوف و خطر جاری رکھے۔ اپنے وعدے کے مطابق کسی گروپ کو اس سرزمین سے کسی  دوسرے ملک پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ملک میں انتخابات کروانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ افغانستان کا اندرونی معاملہ ہے دیگر ممالک مداخلت سے باز رہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved